ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند پیسے کی کمی پر شہری حکومت پر برہم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند پیسے کی کمی پر شہری حکومت پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر شہریوں نے حکومت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 حالیہ نظرثانی کے بعد پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پٹرول 338 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل 394 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے قیمتوں میں کئی کئی روپے اضافہ کیا جاتا ہے اور بعد میں صرف چند پیسے کمی کر دی جاتی ہے، جس سے عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملتا۔

 ان کا مؤقف ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پہلے ہی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، لہٰذا حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے۔