عابد چودھری :ٹریفک پولیس کاسٹاپ لائن وبغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،1لاکھ 12ہزارسےزائدچالان کئے گئے۔
سی ٹی اواطہروحید نے بتایا کہ جولائی میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے1لاکھ 12ہزارسےزائدچالان کئےگئے،122بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے چالان کئے گئے،ایک ماہ کےدوران سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر51ہزار386 چالان کئےگئے۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف474مقدمات درج کئےگئے، ٹریفک پولیس کی بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کیلئےمختلف مقامات پرناکہ بندی جا ری ہے۔