ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈیجیٹل نظام کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن کیسز کیلئے اب بھی ہارڈ کاپیاں طلب

 ڈیجیٹل نظام کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن کیسز کیلئے اب بھی ہارڈ کاپیاں طلب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ریٹائرڈ ملازمین کو ڈیجیٹل نظام کے باوجود فائلوں میں اُلجھایا جانے لگا،اے جی آفس نے محکمہ خزانہ کے احکامات کو پسِ پشت ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق پنشن کیسز کیلئے اب بھی ہارڈ کاپیاں طلب کی جا رہی ہیں۔
پیپر لیس پنجاب" کا دعویٰ، ہوا میں اڑا دیا، اے جی آفس کی ہٹ دھرمی جاری،پنشنرز کو سہولت دینے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کر دی گئیں۔
محکمہ خزانہ کے واضح حکم کے باوجود  اے جی آفس مینول کارروائی پر قائم ہے،حکومت اے جی آفس کی روایتی سستی کے خلاف خاموش ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکام کو سختی سے کہا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹم پر ڈیٹا دیا جائے،اے جی آفس کو باقاعدہ سرکلر بھی جاری کردیا گیا ،اے جی آفس ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کیسز بھیجے۔
مینول سسٹم سے پنشن میں تاخیر ہوتی ہے جسے دور کیا جارہا ہے۔