ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کاہنہ: نقب زن اور موٹر سائیکل چور گروپ کے 2 کارندے گرفتار

 کاہنہ: نقب زن اور موٹر سائیکل چور گروپ کے 2 کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: کاہنہ  علاقے میں چوکی لکھوکی پولیس نےنقب زن اور موٹر سائیکل چور گروپ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔

کاہنہ، چوکی لکھوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہزادہ گاؤں سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان مختلف مارم ہاوسز سے بیٹریاں ودیگر قیمتی سامان چوری کرتے تھے،ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرکے موٹر سائیکلیں بھی چراتے تھے،گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 3 بیٹریاں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فون، ناجائز اسلحہ ،تھانہ جنوبی چھاؤنی سے چوری ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان میں نواز اور عمران شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزیدتفتیش جاری ہے۔