فاران یامین :شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے کھینچا تانی اور لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا,ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی گئی ، ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے صبح ڈیوٹی پر جانے والی خاتون سے کھینچا تانی کی اور اس دوران اس کا موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ چھینا گیا موبائل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی۔
خاتون نے رقم اور موبائل واپس ملنے پر شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔