ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصروف بازار میں کروڑوں کی ڈکیتی کر کے ڈاکو  سہولت کےساتھ فرار

Faisalabad road robbery, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب مقبول: فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات  ہو گئی۔ ڈاکو شہری اسلم سے دوکروڑ اکیس لاکھ روپے چھین کرفرار ہو گئے۔

بازار الفلاح بنک کے باہر  بیڈ شیٹ شوروم کا ملازم دوکروڑ اکیس لاکھ روپے لیکر جارہا تھا، ٹاٹا بازار میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم چھینی اور فرارہوگئے۔

فیکٹری ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی ہے۔

سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے ڈکیتی کے اس واقعہ پر سخت نوٹس  لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

 وقوع پر موجود پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ ڈکوؤں کو جدید ٹیکنیکل ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ جلد از جلد پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔