نواں کوٹ، گیارہ سالہ لڑکی اغوا،مقدمہ درج

نواںکوٹ،لڑکی اغوا،کوٹ کمبوہ،پولیس،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)نواں کوٹ کے علاقہ سے گیارہ سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی،بچی علی الصبح گھر سے بازار سامان لینے گئی مگر واپس نہ آئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
نواکوٹ کے علاقہ کوٹ کمبوہ کی رہائشی 11 سالہ مومنہ 26 تاریخ کو گھر سے نکلی،نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے.گیارہ سالہ لڑکی کی گھر سے بازار جانے کی سی سی ٹی وی مظر عام پر آگئی،فوٹیج میں لڑکی کو بازار میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے مغویہ لڑکی کی والدہ مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تاہم اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس لڑکی کو بازیاب نہ کراسکی۔