سٹی42:حفاظتی انتظامات نہ ہونا مزدور کی جان لے گیا،لوہاپگھلانےوالی بھٹی میں مزدورگرکر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مناواں میں واقعہ بابری سٹیل انڈسٹری میں پیش آیا،مزدور ظہیر عباس سکریپ ڈالتے ہوئے خود بھی گر گیا۔بھٹی کےاطراف حفاظتی جنگلہ نہ ہونےکےباعث مزدور گرا۔
فیکٹری انتظامیہ نے4روز قبل پیش آنیوالےواقعے کوچھپایا۔ انتظامیہ نے ملازمین کودھمکی دی کہ حادثہ کابتایاتونوکری سے فارغ کردیاجائیگا،فیکٹری انتظامیہ نے مزدورکےلواحقین کوپیسےدیکرمعاملہ رفع دفع کردیا۔مناواں پولیس 4 روز تک واقعے سے لاعلم رہی۔ پولیس کے مطابق مزدور ظہیرعباس کےلواحقین کارروائی نہیں کرواناچاہتے۔