آزادی ٹرین اس سال نہیں چلے گی

آزادی ٹرین اس سال نہیں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) وزیر ریلوے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے چلنے والا اہم ایونٹ فراموش کر دیا، آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر نہیں اتر سکے گی۔

چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتی آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر نہیں اتر سکے گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے دور میں مسلسل چلنے والی آزادی ٹرین کی تیاری کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے گئے، نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید نے آزادی ٹرین کو بریک لگا دی ہے۔

نئے پاکستان میں نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت والی ٹرین سے محروم کر دیا گیا ہے، آزادی ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف سٹیشنوں پر رکتی تھی، آزادی ٹرین کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں اور شہداء کو سلام پیش کرنا بھی تھا۔

آزادی ٹرین نوجوان نسل کیلئے ملکی تاریخ سے آگاہی کا بہترین ذریعہ تھی، ٹرین کی بندش پر عوامی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔