ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

لاہور : ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور شہر میں ایمرجنسی 15 پر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم ٹاؤن شپ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ڈلیوری بوائے محمد فیصل نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایاتھا۔ ملزم نے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ، موبائل  فون اور پرس چھیننے کی جھوٹی کہانی سنائی تھی ۔دوران پوچھ گچھ کالر زیادہ دیر پولیس کو گمراہ نہ کر سکا۔ ملزم نے رقم موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا کر ڈکیتی کی کال چلائی تھی۔