ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :دنیا میں جاری فیول کرائسزکے باعث پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

تمام بین الاقوامی ایئرلائنزکوجاری ہدایات میں کہاگیاہے کہ جیٹ اے ون فیول سپلائی چین میں خلل کے باعث تمام ائیرلائینز احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،وہ بیرون ملک سے اڑان  بھرتے وقت زیادہ سے زیادہ فیول ساتھ لیکر آئیں۔

ہدایات میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ائیرپورٹ پر فیول کی اپ لفٹ کو کم سے کم کیا جائے،ہدایات پر 15اپریل 2026 تک سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔