ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ،شہری فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں:ڈی آئی جی ٹریفک

بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ،شہری فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں:ڈی آئی جی ٹریفک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع میں لائسنس چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ صوبے بھر میں 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد بغیر لائسنس ڈرائیورز کے چالان کیے گئے۔ لاہور میں 11 ہزار، فیصل آباد میں 20 ہزار اور راولپنڈی میں 8 ہزار سے زائد افراد گرفتار اور جرمانے کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور قانون کے تحت نہ صرف جرمانہ بلکہ قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے، شہری جرمانوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔