ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ویلنگ کرنیوالے ہوشیار، ورنہ عید جیل میں گزارنی پڑے گی

 ون ویلنگ کرنیوالے ہوشیار، ورنہ عید جیل میں گزارنی پڑے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ون ویلنگ کرنے والوں کو عید جیل میں گزارنی پڑے گی ۔ 

پولیس نے عیدالفطر کے دوسرے روز مختلف شاہراوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرلیا۔ ڈولفن سکواڈ نے شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 58 منچلے گرفتار کر لئے ۔ 

ون ویلرز کو مغلپورہ، ڈیفنس، غالب مارکیٹ، شالیماردیگر پوائنٹس سے گرفتار کیا گیا ۔ 

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا ہے کہ والدین اس حوالے سے بچوں کی کونسلنگ کریں۔