ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر کی چھٹیاں؛ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع

عیدالفطر کی چھٹیاں؛ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ۔

 حکومتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا عید کی تعطیلات کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں اگلے ہفتے کے آغاز تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 

قبل ازیں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی،  آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہونا تھا ۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔