سٹی 42 : پنجاب حکومت کی ایل ڈی اے کو شاہدرہ چوک پر فلائی اوورز کی تعمیر کے کام کے آغاز کی اجازت دے دی ۔
شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آج رات سے بند کر دیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں سے تکلیف کی پیشگی معزرت کرتے ہوئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔پراجیکٹ کی تعمیر سے قبل ٹیپا، ایل ڈی اے نے ٹریفک پولیس کی معاونت سے ٹریفک ایڈوائزری و متبادل ٹریفک پلان فائنل کیا۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گوجرانوالہ /سیالکوٹ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ کا استعمال کریں۔شیخوپورہ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔
لاہور شہر جانے کے لیے موٹر وے/رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ لوکل ٹریفک شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری،بارہ دری اور کالاخطائی روڈ کا استعمال کریں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ متبادل ٹریفک پلان کا استعمال کریں۔شاہدرہ فلائی اوورز کی تعمیر سے شاہدرہ چوک میں ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل ہو گا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ٹیپا اور متعلقہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک ڈائیورزن پلان پر عملدرآمد کرنے اور شہریوں سے تعاون کی ہدایت۔