ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری بائیکس کی قیمتیں پھر بڑھا دیں

suzuki motor bike
کیپشن: suzuki motor bike
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شہزاد: مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر،   اب سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی موٹر  بائیکس کی قیمتیں  دوبارہ بڑھا دیں۔

 ہیں،سوزوکی GD110S کی قیمت میں 8ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ 99  ہزار روپے سے بڑھ کردو لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے سوزوکی Gs 150 کی قیمت 10ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے  ، اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 10 ہزار بڑھا  ئی گئی ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی GR150 کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے ، شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں.

یادرہے اس سے قبل نومبر  2021 میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔