پی پی ایس سی نے امیدواروں کیلئےخصوصی پالیسی کا اعلان کردیا

امیدواروں کیلئے خصوصی پالیسی کا اعلان
کیپشن: ppsc
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)پبلک سروس کمیشن نے کورونا سے متاثرہ امیدواروں کے لئے خصوصی پالیسی کا اعلان کردیا.

سیکرٹری پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا سے متاثرہ امیدوار انٹرویو سے قبل کورونا کی رپورٹ کمیشن کو فراہم کر یں۔امیدواروں کے فیملی ممبران میں کورونا تشخیص پر بھی امیدوار رعایت کا اہل ہوگا ۔ نوٹی فکیشن کےمطابق امیدوار کورونا بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد انٹرویو دے سکے گا ۔پبلک سروس کمیشن میں عملہ کیلئے 50 فیصد پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تحریری امتحانی شیڈول کو بعد میں بحال کیا جائے گا۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا تھا،   ملزم کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام ملزم سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد رُوپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے جیو ٹیگنگ کےذریعے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن حکام  کے مطابق سکینڈل کے باقی ملزم پہلے ہی جیل میں ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان  ملزم وقار اور غضنفر کے ساتھ مل کر پیپرز لیک کرتا تھا۔ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔  امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے جو بعد میں برابر تقسیم ہو جاتے۔ اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم عثمان پیپر لیک گینگ کا سرغنہ ہے جس سے مذید انکشافات کی توقع ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer