ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کا خاتون کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

ڈی جی والڈ سٹی لاہور
کیپشن: Kamran Lashari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٖلاہور شہر کی خوبصورتی اور اس کی تاریخ کو تازہ رکھنے کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اپنی خدمات کافی ذمہ داری سے سرانجام دے رہی ہے۔اس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ہیں جو کافی عرصہ سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ 

والڈ سٹی کو اولڈ سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو بعد میں پاکستان کا تاریخی مرکز بنا ہے۔ یہ شہر والڈ سٹی کے مغربی نصف حصے میں 1000 عیسوی کے قریب قائم ہوا تھا ، جسے قرون وسطی کے دور میں ایک کیچڑ کی دیوار نے مضبوط کیا تھا۔ والڈ سٹی کو مغل عہد کے دوران متعدد یادگاریں عطا کی گئیں، لاہور کے کچھ مشہور ڈھانچے والڈ سٹی میں واقع تھے ۔جیسے شاہانہ مسجد ، خان شاہی مسجد ، شاہی مسجد اور شاہی حمام جیسی شاہانہ سجاوٹ اس کا حسن ہے۔اس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ہیں جو  2012 سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ 

حال ہی میں کامران لاشاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی کی اس تقریب میں ڈی جی والڈ سٹی انڈین گانے پر رقص کر رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کامران لاشاری کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ 

واضح رہے اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ، اداکار شان اور گلوکار علی ظفر ڈانس کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری تالیاں بجارہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ کہا گیا  کہ یہ جگہ مسجد وزیر خان کا احاطہ ہے لیکن یہ ویڈیو مسجد کے داخلی دروازے سے باہر کی ہے۔