(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ وہ کے پی ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے۔حامد رضا مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔