(ذین مدنی ) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم سپر اسٹار کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاو کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔ ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہوں نے پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر فلم سپر اسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔