ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان سپردِ خاک

آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان سپردِ خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 29 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان (عمر37 سال، ساکن ضلع اوکاڑہ)  اور سپاہی عرفان علی (عمر 22 سال، ساکن ضلع سرگودھا) کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

 شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں اور یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔