ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیوں کی آمد کیساتھ ہی ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی

 سردیوں کی آمد کیساتھ ہی ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کے لئے ایک اور بری خبر ، اوگرا نے سستے عوامی ایندھن ایل پی جی کو مزید مہنگا کر دیا ایل پی جی دس روپے مزید مہنگی کر دی گہ گھریلو سلنڈر 114 اور کمرشل سلنڈر 439 روپے مہنگا ملے گا۔
عا لمی مارکیٹ میں 58 ڈالر اضافے کے بعد فی میٹرک ٹن ایل پی جی کی قیمت 439 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث دس روپے اضافے کے بعد لاھوریوں کو ایل پی جی اب 130 روپے فی کلو گرام میں دستیا ب ھو گی۔

گھریلو سلنڈر114 روپے مہنگا ہوکر 1530روپے میں صارفین کو ملے گا جبکہ کمرشل سلنڈر 439 روپے بڑھ کر 5888 کا ہوگیا ملک میں 9386 روپے اضافے کے بعد فی میٹرک ٹن ایل پی جی 129،690 روپے کا ہوگیا۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے لاہوریوں کو مزید نالاں کردیا لاہوریے کہتے ہیں سردی کی آمد کیساتھ ہی گھروں سے قدرتی گیس ناپید اور ایل پی جی مہنگی کردی جاتی ہے حکومت عوام کی حالت پر رحم کھائے اور ایل پی جی سستی کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer