وزیرستان کے علاقہ دوسلی میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 2 دہشتگردہلاک

Dosali North Waziristan Operation, Two terrorists killed, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیرستان کے علاقے دوسلی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے زرائع نے بتایا ہے کہ وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار، ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردوں کی بیخ کنی کے لئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔