ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے 

Cabinet,notice,imran khan,Cm kp,statements
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے بیانات کا نوٹس لے لیا ۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔کابینہ نے عوام کو عمران خان کے مارچ میں شرکت نہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

 کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کا مارچ سیاسی نہیں بلکہ ریاست پر حملہ تھا جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائیگا۔