ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے 19مئی کو درآمدی اشیاء پر لگائی گئی پابندی میں نرمی کردی، وزارت تجارت نے درآمدی چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی شعبے کیلئے درآمد کردہ خام مال پر پابندی عائد نہیں ہوگی اور انٹرمیڈیٹ گڈز کی درآمد پر بھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی آلات، مشینری اور فارن گرانٹ کے تحت چلنے والے منصوبوں کے مٹیریل کی درآمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ 19مئی کو درآمدی اشیاء پر عائد پابندی کی لسٹ میں خام مال، مشینری اور آلات بھی شامل تھے۔