(علی اکبر) کوورنا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےپنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، یکم اپریل سے کریانہ، گروسری او رجنرل سٹورز صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گے، میڈیکل سٹورز، فارمیسیز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئےصوبہ بھر میں کریانہ، گروسری او رجنرل سٹورز وغیرہ کے نئے اوقات کار مقرر کر دیئے ہیں۔ جنرل سٹو رز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گی ۔ نئے اوقات کار کی پابندی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیزکیلئے نہیں ہوگی۔ نئے اوقات کار پر یکم اپریل سے عملدرآمد شروع ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیاہے۔انہوں نے کہا،عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔