حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کا قبلہ درست کرنے میں ناکام

حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کا قبلہ درست کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا بیل آؤٹ پیکج کھٹائی میں پڑ گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی ماہانہ سیل اڑھائی ارب سے کم ہو کر 50 کروڑ رہ گئی، سیل کم ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنے مسئلہ بن گیا۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے گزشتہ سال اکتوبر میں بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت تاحال کمپنیوں کی ادائیگیاں نہیں کر سکی۔ ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر سے کمپنیوں نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی ہے، جبکہ کارپوریشن کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چینی اور دالوں کی خریداری کیلئے ٹینڈرز بھی جاری نہیں ہو سکے۔

 جس کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور دالیں نایاب ہو چکی ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر بیل آؤٹ پیکج فراہم نہ کیا تو آئندہ ماہ تنخواہیں ملنا بھی مشکل ہو جائے گا۔