محبت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والی خاتون

محبت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والی خاتون
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کرکے پیسے بٹورتی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے اعتراف کیا کہ وہ یہ سب ملکر کرتے رہے ہیں۔ خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کرکے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر