ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

 پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی، پنجاب پولیس میں 310 نئی بھرتیوں کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی طور پر منظوری دے دی ۔

داخلہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کی گئی تھی جس کو اب اسٹینڈنگ کمیٹی برائےخزانہ نےمنظور کرلیاہے،حکام کے مطابق 33 ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بھرتی کیا جائے گا جو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب کمیٹی نے سپیشل برانچ میں ٹیکنیکل کیڈر کی 277 پوسٹوں پر بھرتی کی بھی منظوری دے دی ہے، پنجاب حکومت نے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی جس پر محکمہ داخلہ کو بھرتیوں کیلئے حکومت سے اجازت لینا پڑی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer