ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوائیر نائٹ پر پولیس سرگرم، 7 ہزار323موٹرسائیکلیں پکڑلی

نیوائیر نائٹ پر پولیس سرگرم، 7 ہزار323موٹرسائیکلیں پکڑلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچوہدری: نیو ائیر نا ئٹ کے موقع پر لاہور پولیس کا ون ویلرز اور کمسن ڈرائیوروں کے خلا ف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، شہر کے 84تھانوں نے7ہزار 323موٹرسائیکلیں پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے نیو ائیر کے موقع پر ون ویلرز اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاون کے دوران میں7ہزار 323موٹرسائیکلیں پکڑ کر شہر کے 84تھانوں میں بند کر دیں۔ پولیس زرائع کے مطابق اقبال ٹاون ڈویژن میں 1126،سول لائن ڈویژن میں 1154، کینٹ ڈویژن میں350، ماڈل ٹاون ڈویژن میں 854،صدر ڈویژن 1178اور سٹی ڈویژن کے تھانوں میں 2667موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

کینٹ ڈویژن پولیس کی جانب سے ڈویژن میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے پٹرول پمپ انتظامیہ سے شورٹی بانڈز حاصل کئے گئے اور انتظامیہ کوبابند کیا گیا ہے کہ ون ویلرز کو پٹرول فراہم نہ کیا جائے۔