حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار

حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار
کیپشن: City42 - Homeless People
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بےگھروں پر چلنے کیلئےتیار، پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جہاں دیگر اداروں کو بند کرنے کا منصوبہ بنانا جا رہا ہے وہاں بے سہارا اور بے گھرافراد بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بے گھرافراد کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کاشانہ، نشیمن، گوارہ،عافیت کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے معمر افراد کے فلاحی اداروں کو این جی اوز کے حوالےکرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کیلئے ان دنوں این جی اوز کی تلاش جاری ہے۔ مذکورہ اداروں کو کسی غیر سرکاری تظیم کے حوالے کرنے سے کئی بے سہارا افراد کے دربدر ہونے کا خدشہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer