ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا ویمن آسٹریلیا ویمن کو روند کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

Australia Women vs India women, ICC women's World Cup, City42, Aus vs Ind, World Cup, Cricket
کیپشن: انڈیا ویمن کی بیٹر جمیما نے آج استقامت کے ساتھ طویل اننگ کھیل کر 127 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا جیسی دیو ہیکل ٹیم پر فتح دلوا دی۔

سٹی42: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈیا ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ساؤتھ افریقہ ویمن پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

آج بمبئی کے ڈی وائی سپورٹس اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونے والے سیمی فائنل میچ مین آسٹریلیا ویمن نے پہلے کھیل کر   338 رنز بنائے تھے اور ان کی 5 وکٹیں گری تھیں۔ انڈیا ویمن نے  49 وین اوور کی تیسری گیند پر  341 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ انڈیا ویمن کی بھی پانچ ہی وکٹیں گریں۔

آسٹریلیا کی اوپنر بیٹر  فوبی لچ فیلڈ نے سینچری کی تھی اور  93  گیندوں سے 119 رنز بنائے تھے۔ فوبی نے 17 چوکے اور  3 چھکے مارے تھے۔

آسٹریلیا کی  الیسے پیری نے 77  رنز اور گارڈنر نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔  بیتھ مونی نے  24 رنز بنائے تھے اور کم گارتھ نے  17 رنز بنائے تھے۔

Caption   فوبی لچ فیلڈ نے آج ویمنز ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری کی لیکن ان کی غیر معمولی ایفرٹ سے حاصل ہونے والی مضبوط پوزیشن کو باؤلرز جیت کی صورت مین کیش نہ کرا سکیں۔ 

انڈیا ویمن کی جمیما رودریگوئیس نے  127 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی کیپٹن  ہرمن پریت کور کے ساتھ طویل پارٹنر شپ کے سبب انڈیا ویمن ابتدا مین دو وکٹیں گنوانے کے بعد میچ میں واپس آئی اور بتدریج مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آئی۔ سنسنی خیز مقابلہ آخری سات اوورز میں یکطرفہ ہونے لگا تھا جب ہرمن پریت کور کو آؤٹ کرنے کے باوجود رنز بنانے کی رفتار نہ رکی اور  آسٹریلیا ویمن جمیما کو آؤٹ کرنے میں کسی طرح بھی کامیاب نہ ہو پائیں۔ 

کیپٹن ہرمن پریت کور نے  89 رنز بنائے۔ 

دیپتی شرما نے 24  رنز اور ا ریچا گھوش  26  رنز بنا کر آسٹریلیا کو  ہرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ دونوں اوپنرز سمرتی مندھانا نے  24 اور شفالی ورما نے  10 رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا کی بیٹنگ

انڈیا کی باؤلنگ

انڈیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا کی باؤلنگ