کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد سموگ کاروائیاں جاری

 کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد سموگ کاروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ کاروائیاں جاری.

کمشنر لاہور  کا کہنا ہے کہ 3 دنوں میں دھواں چھوڑنے والی 517 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، تقریبا 12لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دھواں چھوڑنےوالی 244گاڑیوں کو بند کردیاگیا، بغیر فٹنس 59گاڑیوں کو بھی بند کردیا گیا۔ محکمہ ایکسائز، ٹریفک پولیس، آر ٹی اے لاہور کی ٹیمیں شہر میں ناکے لگاکر کاروائیاں کررہی ہیں۔

پورے شہر میں مسٹ گاڑیوں سے پانی کا چھڑکاؤ دن اور رات کے وقت جاری ہے، تمام محکمے چھڑکاو کررہے ہیں۔ 24گھنٹوں میں 19پائرولسز پلانٹس کو چیک کیا گیا، سارے بند ہیں۔ 

دوسری جانب فصلوں کی باقیات جلانے، کوڑا کرکٹ   اورگرین ویسٹ کو آگ لگانے پر پابندی کیخلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور تا شیخوپورہ اور لاہور تا ننکانہ موٹروے کے ارد گرد کے زرعی علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ 24گھنٹوں میں مختلف اطلاعات اور آن لائن ویبسائٹس کی بنیاد پر137جگہوں پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی۔ اے سیز  اور محکمہ زراعت کے افسران و ٹیموں نے تمام جگہوں کو فوری طور پر چیک کیا۔ 76جگہوں پر آگ لگا کر فصل یا فصلوں کی باقیات جلانے کی تصدیق ہوئی۔ 22 زرعی زمین مالکان اور ٹھیکیداروں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ فصلوں کو آگ لگانے پر 8مقدمات درج ہوئے، 2لاکھ 10ہزار  روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔