(حسن خالد) چوہنگ میں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر نوجوان آپے سے باہر ہوگئے،،ملزمان نے 60 سالہ بزرگ شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مار ڈالا۔
چوہنگ کے علاقہ محلہ معصوم شاہ میں بزرگ شہری محمد اشرف نے آوارہ نوجوانوں کو گلی میں کھڑا ہونے سے منع کیا جس پر نوجوان مشتعل ہوگئے اور بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان ہارون اور احسن نے 60 سالہ شہری محمد اشرف کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا،شہری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگرجانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔