کورونا فنڈز میں اربوں کے گھپلے، آڈیٹر جنرل رپورٹ نے پول کھول دیا

Corona Virus in Pakistan
کیپشن: Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: کورونا ریلیف پیکیج میں سے کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ آڈیٹر جنرل نے حکومتی دعوے کی نفی کردی۔  پانچ سو ارب روپے کے کورونا پیکیج میں سے عوام کو صرف 116 ارب روپے ملے۔

کورونا وباء کے دوران حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے 1200 ارب روپے کے تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا جس میں سے 500 ارب روپے مزدوروں اور غریبوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختص کئے گئے تھے، آڈیٹر جنرل نے 500 ارب روپے کے ریلیف کا آڈٹ کرلیا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 500 ارب کے کورونا پیکیج کے تحت عوام میں صرف ایک سو سولہ ارب روپے تقسیم کیے گئے جبکہ 314 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری ہی نہیں کئے، دیہاڑی دار ملازمین کو 200 ارب کے اعلان میں سے صرف سولہ ارب روپے جاری ہوئے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں میں ایک سو پینتالیس ارب سے ایک سو پچاس ارب روپے تقسیم ہوئے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50 ارب میں سے 10 ارب روپے دیے گئے بجلی اور گیس پر 100 ارب کی سبسڈی میں سے 15 ارب ۔روپے دیے گئے۔

آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے 314 ارب جاری نہ کرنے کی وجوہات پوچھی گئیں جس پر جواب ملا ابھی کورونا وباء جاری ہے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔