عید پر ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک،32 ہزار ٹن سے زائدآلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں

عید پر ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک،32 ہزار ٹن سے زائدآلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ڈویژن میں عید کا پہلے روز ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک رہیں،32 ہزار ٹن سے زائدآلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔
کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور ڈویژن میں صفائی آپریشن کی رپورٹ جاری کردی۔اب تک کل 32ہزار511ٹن آلائشیں ڈمپ کی گئیں ہیں ۔ 6150 شکایات بذریعہ ہیلپ لائنز اور سوشل میڈیا پر موصول ہوئیں جن میں سے 5636 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔کچھ شکایات  صفائی کے غیر متعلقہ تھیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عید کے پہلے دن کے کامیاب آپریشن پر افسران اور ورکرز کو شاباش بھی دی۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوسرے روز سیف سٹی کیمروں اور مرکزی کنٹرول رومز کے ذریعے صفائی آپریشن کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر