محکمہ ہائر ایجوکیشن کا شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام ۔۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام ۔۔
کیپشن: Govt colleges grounds open for general public
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ہائر ایجوکیشن  کا سرکاری کالجز کی گراؤنڈز عام شہریوں  کیلئے کھولنے کا فیصلہ۔عام شہری ممبر شپ کے بعد گروانڈز کا استعمال کرسکیں گے۔ 

کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کالجز کی گرانڈوز عام شہریوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔شام کے اوقات میں کھیلوں کے گراونڈز پر عام شہری بھی کھیلوں میں شامل ہوسکے گے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کالج لیول پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔کمیٹی میں متعلقہ علاقے کے عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔عام شہری ممبر شپ کے بعد گروانڈز کا استعمال کرسکیں گے۔گراونڈز ہر شام کے اوقات میں کھیلوں کے علاؤہ کوئی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق کالجز گرانڈوز مغرب کے وقت تک استعمال ہونگی۔عام شہریوں کے لیے صرف صرف بوائز کالجز کی گرانڈوز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔