پشاور دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور دھماکے میں ہونے والے 27شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے27شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پشاور نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا سمیت پاک فوج کے حکام اور سول افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آج پشاور پولیس لائنز دھماکے میں59 افراد شہید ہوئے، جبکہ157 کے قریب زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پورے شہر میں سکیورٹی الڑٹ ہے تفتیشی حکام نے، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہے سانحہ کی رپورٹ جلد ہی صوبائی وفاقی حکومتوں کو ارسال کی جائے گی۔

 نگران وزیراعلیٰ نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے۔ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer