ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات سالہ بچی اغوا کے بعد قتل؛ سفاک قاتل کےلرزہ خیز انکشافات

Sheikhupura BPR Child Murde
کیپشن: Child Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شیخوپورہ میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار،قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی تھا، سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا، قاتل رشتہ داروں کے ساتھ مل کربچی کو تلاش بھی کرتا رہا ۔

 شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ آر پی او مرزا فاران بیگ کا کہناتھا کہ  قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی تھا۔سفاک قاتل نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا۔

 ترجمان پولیس کا کہناتھاکہ ملزم کی گرفتاری تک تھانہ شرقپور موجود رہے۔اندھے قتل کےسراغ کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ,فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا۔ ڈی پی او احسن سیف اللہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود کیس کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔

 ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے ے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔24 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer