سٹی 42: لاہور شہر کی فضاء ایک بار پھر آلودہ ترین قرار ، شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 229 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح یو ایس قونصلیٹ 378، فدا حسین ہاؤس367، ماڈل ٹاؤن 319، ایچیسن کالج 303، انارکلی بازار 294، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 283، لاہور امریکن سکول 277، ڈی ایچ اے فیز ٹو 268،کوٹ لکھپت 254 اور پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 247 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی کہ شمال مغربی ہواؤں کیساتھ سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا جو فروری کے وسط میں بارشوں کا باعث بنے گا۔ شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔
شہر میں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔