طلبا کیلئے مشکل، نئی داخلہ پالیسی متعارف

طلبا کیلئے مشکل، نئی داخلہ پالیسی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں کیمبرج سسٹم کے مطابق نیا مارکنگ سسٹم نافذ، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کیلئے کیمبرج طرز کا مارکنگ سسٹم نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں کو گریڈ اور ریلیٹو مارکنگ کے مطابق نئی داخلہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ داخل ہونے والے طلباء کے نتائج نئے سسٹم کے تحت جاری ہونگے۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ کارڈز میں نمبروں کا اندراج نہیں ہوگا۔ یونیورسٹیوں کو گریڈ سسٹم کے مطابق میرٹ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی بورڈز میں گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن انرولمنٹ فنڈ نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ کے طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔ یتیم طلباء، درجہ چہارم کے ملازمین کے بچے اور اقلیتی طلباء اپلائی کرسکیں گے۔ سکالرشپ کیلئے شہید سویلین کے بچے اور معذورطلباء بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔   انٹرمیڈیٹ کے طلباء 10 مارچ اور گریجوایٹ طلباء 18 مارچ تک درخواست جمع کرواسکیں گے۔

درخواست دہندہ کے امتحان 2020 میں 60 فیصد نمبر ہونا لازمی ہے۔ درخواست سی ای او ایجوکیشن یا ڈائریکٹر کالجز کے دفترمیں جمع کروائی جاسکے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی طالب علم کی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔