دوسری پرائم منسٹر دیسی کھیلوں کا آغاز، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

دوسری پرائم منسٹر دیسی کھیلوں کا آغاز، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا:دوسری پرائم منسٹر دیسی کھیلوں کا آغاز چار فروری سے ہو گا، لاہور میں رستم پاکستان اور رستم زماں دنگل 23 فروری کومنعقد کرایا جائے گا۔احمد پہلوان اور حامد پہلوان کے مابین مقابلہ ہوگا۔

شیڈول کا اعلان وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے دیسی کھیل اعجاز گل کی میڈیا کانفرنس منعقد ہوئی اس موقعہ پر ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار اور باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق بھی موجود ہیں۔ شیر پاکستان دنگل چار فروی کو شہباز شریف سٹیڈیم چائینہ سکیم میں ہوگا بڑا جوڑ انعام بٹ پہلوان اور عمیر پہلوان کے مابین ہوگا جیتنے والے کے لئے ایک لاکھ اور رنر اپ کو پچاس ہزار انعامی رقم رکھی ہے۔ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل 23 فروری کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہوگا۔ احمد پہلوان اور حامد پہلوان کے مابین مقابلہ ہوگا۔

 نو فروری کو قصور میں شیر قصور دنگل 19 فروری کو ڈگری کالج قصور میں کبڈی ،4ہ فروری کو شیر سیالکوٹ کا مقابلہ سیالکوٹ میں، 16 فروری کو شیر بہاولہور دنگل 18 فروری کو شیر ساہیوال دنگل منعقد ہوگا، 23 فروری کو ننکانہ صاحب میں کبڈی اور 23 فروری کو ہی ننکانہ میں مرد و خواتین کے رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے۔ ہہلی مرتبہ خواتین کے رسہ کشی کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

 فنڈ فیڈریشنز کو ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں تاکہ مقابلوں میں شفافیت نظر آئے ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دیسی کھیلوں کے حوالے سے مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔ ہم نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے تعاون کے لیے کہا ہے تاکہ ایشیئن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کی جاسکے۔