لیسکو شالامارڈویژن میں اندھیر نگری، کنکشن سویپر لگانے لگا

لیسکو شالامارڈویژن میں اندھیر نگری، کنکشن سویپر لگانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم: لیسکو ایم اینڈ ٹی ڈویژن شالامار میں اندھیر نگری چوپٹ راج، افسران نے بڑے کمرشل وصنعتی صارفین کے کنکشن پارٹ ٹائم نوکری کرنے والے سویپرکے سپرد کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو ایم اینڈ ٹی ڈویژن کا سویپر کمرشل و صنعتی صارفین کے کنکشن لگانے لگا۔ سٹی فورٹی ٹو نے کنکشن لگانے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔ کمپنی قوانین کے مطابق بڑے کنکشنز کی تنصیب تین رکنی کمیٹی کرتی ہے۔ جس میں ڈپٹی مینجر آپریشنز کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایکسیئن ایم اینڈ ٹی اور متعلقہ ایس ڈی او کمیٹی کے ممبران ہوتے ہیں۔

 لیکن ایم اینڈ ٹی شالامار ڈویژن مین کنکشن کی تنصیب کرنے والا کمپنی کا مستقل ملازم ہی نہیں بلکہ پارٹ ٹائم بطورسویپر کام کرنے والا ملازم کنکشن لگانے میں مصروف ہے۔ قوانین کے مطابق بڑے کنکشنز کے میٹرز اور باکسز کی تنصیب افسران کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔ میٹرز کو باکسز میں نصب کر کے پوسٹل آرڈرز بھی چسپاں کئے جاتے ہیں، جس سے بجلی چوری کو روکا جا سکتا ہے۔