ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Choudhry Parvaiz Ilahi, Talagang, Nomination Papers rejected,, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے کاغذاتِ مسترد کر دئیے گئے۔ 

اس حلقہ میں پی ٹی آئی کسے تعلق رکھنے والےپانچ امیدواران کے کاغذاتِ منظور کر لیے گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی پراپرٹی کے متعلق حقائق چھپانے اور غلط معلومات دینے کی بنا پرمسترد کر دئیے گئے۔

حلقہ این اے 59 کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے  بعد  آر او آفس میں آویزاں کی جانے والی امیدواروں کی فرست سے یہ سامنے آیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی ،قیصرہ الہی ، فوزیہ بہرام اور حافظ عمار یاسر کے کاغذاتِ مسترد کر دئیے گئے ۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرنل سلطان سرخرو ،حاجی عمر حبیب ،حاجی طلحہ زبیر ،رومان احمد اور حکیم نثار احمد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔
چوہدری پرویز الٰہی ،قیصرہ الہی  اور حافظ عمار یاسر کے کاغذاتِ پراپرٹی چھپانے اور غلط معلومات دینے پر کاغذات مسترد کیے گئے۔