لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) آج شہر میں کہیں گہرے بادل تو  کہیں سورج کا راج رہا ، ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹنے لگا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے بارش کی نوید سنادی، پنجاب سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق لاہور میں آج سورج،بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، ہلکی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کازور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے بارش کی بھی نوید سنادی،خطہ ٔپوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،منگل کے روز موسم کی صورتحال اسلام آباد میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی، کرم، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ  میں میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، کراچی اور شہید بینظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا،خضدار، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، موسی ٰخیل، کوہلو، لورالائی، سبی، نصیرآباد، زیارت اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer