ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی ،نئی ہدایت جاری

کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی ،نئی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فضائی حدود کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، غیر ملکی پروازوں کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی جبکہ کسی بھی مشکوک پرواز کو اعلیٰ سطح سے اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت اور سکردو کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں آج منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات کی دیگر پروازیں بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کی حفاظت اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔