ترکمانستان سے افغانستان کے راستے ہزاروں ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

LPG, Turkmenistan, Pakistan, Afghanistan, Afghanistan Transit, Shahbaz Sharif, Import, Energy, Energy Corridor, Chaman, Spin Boldak, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ترکمانستان سے160 ٹن  ایل پی جی کی پہلی کھیپ لے کر تین بڑے ٹینکر چمن بارڈر پر باب دوستی کے راستے پاکستان پہنچ گئے جبکہ مزید 10 ٹینکرز جن میں 600 ٹن ایل پی جی موجود ہے اسپن بولدک سے کلیئرنگ کے لیے بارڈر ٹریڈ ٹرمینل پہنچ گئے ہیں اور مزید 50 بڑے کنٹینر پیچھے آ رہے ہیں۔

ترکمانستان سے ایل پی جی کی امپورٹ ایران سے ملنے والی پیشکش کی نسبت تقریبا؍؍ 25 فیصد کم قیمت پر کی جا رہی ہے۔ ایل پی جی امپورٹ کا یہ معاہدہ اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی کوششوں سے حال ہی میں طے ہوا ہے۔

اس معاہدہ کے لئے بات چیت تقریبا؍؍ چھ ماہ پہلے شروع ہوئی تھی۔  ابتدائی بات چیت کےبعدوزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی مصدق ملک کوخصوصی مشن پر ترکمانستان بھیجا تھا جہاں انہوں نے  صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کر کے انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا اور ان سے پاکستان ترکمانستان سٹریٹیجک انرجی تعاون پر سیر حاصل بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ترکمانستان سے پاکستان کے راستہ انڈیا تک ٹرانس نیشنل  گیس پائپ لائن  پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

 قندھار کسٹمز کے چیف مولوی محمدحامداحمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکمانستان سےمزید  50 ٹینکرز کارگو اسپن بولدک پہنچ گئے ہیں  جو کلیئرنگ کے بعد پاکستان روانہ کر دیئے جائیں گے۔چمن میں کسٹم حکام کے مطابق ضابطے کی کارروائی کمکمل ہوتے ہی یہ ٹینکر پشاور روانہ ہو جائیں  گے۔

مولوی محمد حامد نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکمانستان سے پاکستان کے لئے آنے والی مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کو افغانستان سے گزرنے کے دوران کسی جگہ کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ یہ کنسائنمنٹ بلا تاخیر سپین بولدک تاک آئی، ایسے ہی مستقبل میں  بھی پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک سے درآمدات کی ترسیل میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔ کا کہنا ہے کہ وسط ایشیا سے پاکستان کے لیے افغانستان ٹرانزٹ روٹ سے گیس کی برآمد میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوگی۔

 ایل پی جی پلانٹ اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سیدنسیم آغا نے صحافیوں کو بتایا کہ 6 ماہ قبل اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ترکمانستان گیا اور ترکمانستان کے ساتھ ایران سے 25 فیصد کم ریٹ پر معاہدہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ ترکمانستان کے پلانٹس میں ایل پی جی کا پہلا تجارتی سودا کرکے پاکستانی تاجروں کو ٹریڈ کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔