ڈیفنس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈیفنس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی موٹرسائیکل سوار فیملی کو روندتی ہوئی اُلٹ گئی،حادثے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خوفناک حادثہ ڈیفنس کے علاقے وطین چوک میں پیش آیا جہاں چونگی امرسدھو کا رہائشی محمد رفیق اپنی اہلیہ آمنہ بی بی اور جواں سال بیٹی اقصیٰ کے ساتھ موٹرسائیکل خراب ہونے کے باعث سروس روڑ پر کھڑا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی انھیں کچلتی ہوئی الٹ گئی، موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور انکی بیٹی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں سوار چار افراد 20 سالہ حنا 18 سالہ حِرا،22 سالہ واصف اور 23 سالہ احمد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں چاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں سوار  لڑکے لڑکیاں ایک دوست کی سالگرہ منا کر آ رہے تھے، گاڑی اوور سپیڈ ہونے کے باعث بے قابو ہوئی جبکہ موٹر سائیکل سوار خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھر جاتے ہوئے لقمہ اجل بنا، پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer