ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلن مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Elon Musk worlds richest person
کیپشن: Elon Musk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافے کے بعد اس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کی کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایلون مسک دنیا کے تیسرے شخص ہیں جن کی دولت 200 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کےشیئرز کی قیمت میں چار ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 791.36 ڈالر تک پہنچی ہے۔ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 792 ارب ڈالر سے زیادہ تھی جبکہ ایلون مسک کی دوسری کمپنی سپیس ایکس کی مالیت 74 ارب ڈالر تھی۔

ایلون مسک کی ملکیت میں ایک گھر ہے جسے وہ رہائش کے لیے استعمال کرتے ہیں اور وہ 400 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔