بزدار سرکار کے ترجیحی منصوبے کا برا حال

بزدار سرکار کے ترجیحی منصوبے کا برا حال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے کے شعبہ فنانس نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کی چھ کروڑ ادائیگیاں التوا میں ڈال دیں، منصوبے کا کام متاثر جبکہ تکمیل میں بھی تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے مکمل ہونے والے کام کی مد میں چھ کروڑ کا بل دس روز سے التوا کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈر پاس منصوبے کا بل دس روز قبل کلیئر کرکے فنانس کو پیش کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے شعبہ فنانس نے بے جا اعتراض لگا کر معاملہ التوا میں ڈال دیا۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا آٹھ کروڑ کا دوسرا بل بھی آج جمع کروا دیا جائے گا، بل جمع ہونے سے مجموعی زیر التوا ادائیگیاں چودہ کروڑ ہوجائیں گی۔

فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کی مد میں ایل ڈی اے کی پاس پچاس کروڑ کے فنڈز موجود ہیں۔ کنٹریکٹر کو ادائیگیاں نہ ہونے سے تعمیراتی کام مزید متاثر ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شعبہ فنانس ادائیگیوں کی رفتار تیز کرنے کے لئے نذرانے مانگنے لگا ہے۔